وزارت تجارت 27ٹریڈ باڈیز کے لائسنس بحال کرے ،بزنس مین پینل

وزارت تجارت 27ٹریڈ باڈیز کے لائسنس بحال کرے ،بزنس مین پینل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)فیڈریشن پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ اندسٹری میں بزنسمین پینل نے وزارت کامرس و تجارت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈی جی ٹی او )نے خواتین چیمبرز سمیت 27 ٹریڈ باڈیز کے حالیہ جاری کردہ لائسنس کو ناگریز وجوہات کی بنیاد پر کینسل کردیا گیا تھا وزارت ان ٹریڈباڈیز کے لائسنس کو مشروط طور پربحال کرے اور ان کو قواعدو ضوابط کے مطابق کام کرنے دیا جائے تاکہ وہ اپنے اپنے سیکٹرز کی پرموشن کے لئے کام جاری رکھ سکیں جو ملکی معیشت کے لئے از حد ضروری ہے۔ میاں ا نجم نثار نے کہا کہ ڈی جی ٹی او نے ٹریڈ آرنائزیشن سیکشن7 کے تحت ستائیس ٹریڈ باڈیز کو ایک شو کاز نوٹس کے زریعے کینسل کیا تھا جو غیر منصفانہ ہے۔ اس سلسلے میں بزنس کمیونٹی میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔چیئرمین بزنس مین پینل میاں انجم نثار نے آج ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی ٹی او ان مذکورہ ٹریڈ باڈیز کو اپنی کمی اور کوتاہیاں دور کرنے کا پورا موقع دے۔اس سلسلے میں وزارت تجارت ایک کمیٹی تشکیل دے ا اور حالیہ کیسل شدہ ٹریڈ باڈیز کو غیر مشروط بحال کیا جائے ۔مجوزہ کمیٹی کو چھ ماہ کا ٹائم فریم دیا جائے اور انکوچیک کیا جائے کہ اگر ان ٹریڈ باڈیز میں بزنس کمیونٹی کے لئے کام نہیں کیا جا رہا تو چھ ماہ کے اندر ان کو کینسل تصور کیا جائے اور اگر وہ قواعدو ضوابط کے مطابق اور اپنے سیکٹر کے لئے کام کررہی ہیں تو ان کا لائسنس غیر مشروط بحال کیا جائے۔ چیئرمین بزنس مین پینل میاں انجم نثار نے کہا کہ بزنس مین پینل تجارتی تنظیموں کے ساتھ ہے اور کسی کا حق تلفی نہیں ہونے دے گی۔ تاجر برادری اور صنعتکار طبقہ کی معیشت کے لیے بڑی خدمات ہیں اور ہمیشہ مثبت تجاویز دی ہیں۔ چیمبرز اور ایسوسی ایشنز نے معیشت کو پروان چڑھانے کے لیے بے لوث اقدامات کیے ہیں اور ہمیشہ موثر اقدامات انجام دیئے ہیں۔ چیمبرز اور ایسوسی ایشنز بزنس کمیونٹی کے لئے ایک پلیٹ فارم ہیں جہاں سے کاروباری طبقے کے لئے آواز بلند کی جاتی ہے. میاں انجم نثار نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تمام حقیقی ٹریڈ باڈیز کو اپنے ساتھ لیکرچلیں۔سیکٹر مخصوص ٹریڈ باڈیز کی وجہ سے معاشی سمت کا تعین ہوگا اور کاروباری طبقہ کی بھرپورسپورٹ حاصل ہوگی

حکومت کو ہر سیکٹر ہر شعبے سے تجاویز ملنگی اور معاشی پالیسیز کو معنی خیز بنانے اورمعیشت کو چلانے میں آسانی ہوگی عبد ا

مزید :

علاقائی -