زونگ اور ہواوے کا ڈیجیٹل انقلاب اور جدت کیلئے اشتراک

زونگ اور ہواوے کا ڈیجیٹل انقلاب اور جدت کیلئے اشتراک

  

لاہور(پ ر)ملک میں ڈیجیٹل انقلاب کے آغاز کے لئے پاکستان کے نمبر ون ڈیٹا نیٹ ورک زونگ فور جی اورہواوے نے آپس میں اشتراک کر لیا ہے۔ اس اشتراک کی بدولت آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور بگ ڈیٹا کے ذریعے زونگ فور جی اپنے صارفین کو بے مثال رابطے اور جدت پر مبنی حل فراہم کرے گا۔اس اشتراک سے ایک جدید ترین نظام وجود میں آئے گاجس کی بدولت نئی اور بہترین ٹیکنالوجی کے استعمال سے نیٹ ورک میں توسیع کے اعلی ترین وسائل اور طریقہ کا ر عمل میں لائے جائیں گے۔صارفین کی ضروریات اور خواہشات کو جانچنے اور پیش گوئی کے جدید ترین نظام کی بدولت نئی سیل سائٹس اور موجودہ نیٹ ورک کی توسیع کے عمل کو انتہائی جدید ترین خطوط پر استوار کیا جائے گااور ایک کروڑفور جی استعمال کرنے والوں کے لئے بامثال خدمات مہیا کی جائیں گی۔زونگ فور جی پاکستان کا پہلا اور اکیلا فورجی آپریٹر جس نے پاکستان بھر میں دس ہزار سے زیادہ فور جی سائٹس کی تنصیب کی ہے اور پاکستان کے عوام کوتیز ترین انٹرنیٹ کی سپیڈ بلا تعطل فراہم کر رہا ہے۔اس اشتراک کی بدولت زونگ فور جی نیٹ ورک میں اپنی بلا مقابلہ تقلیدی حیثیت برقرار رکھے ہوئے ہے۔ وانگ ہو چئیرمین اور سی ای اوزوزونگ کا کہنا تھا کہ ہواوے کے ساتھ اشتراک سے ، ہم نیٹ ورک پلاننگ اور توسیع کی استعداد بڑھائیں گے تاکہ ہمارے صارفین کو بلاتعطل مواصلاتی رابطوں کی سہولت میسر آ جائے ۔

اس اشتراک سے یہ بات واضح ہے کہ ZONG 4G اپنے صارفین کو ممکنہ بہترین مواصلاتی رابطوں کی سہولت فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ہمارے نیٹ ورک کی مسلسل توسیع اور جدت پذیری پر ہم مکمل توجہ سے کام کر رہے ہیں تاکہ ہمارے صارفین کو ZONG 4G پر اطمینان بخش اعتماد حاصل ہو"

آج کل کی دنیا میں جدت ناگزیر بن چکی ہے۔ٹیکنالوجی کی ترقی سے زندگی تیز ترین ہوتی جا رہی ہے۔لہذایہ ہماری ذمہ داری ہے کہ بگ ڈیٹا کی جدید ترین صلاحیت کو مستعدی سے استعمال کرتے ہوئے صارفین کی بڑھتی ہوئی خواہشات کو بخوبی پورا کریں ۔مسٹر Chilinchun ، سی ای او HUAWEI نے فرمایا۔

مزید :

علاقائی -