سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائززکے مسائل حل کرنا اشد ضروری ہے‘لاہور چیمبر

سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائززکے مسائل حل کرنا اشد ضروری ہے‘لاہور چیمبر

  

لاہور ( این این آئی) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے کہاہے کہ مینوفیکچرنگ سیکٹر کا گروتھ ریٹ بڑھانے کے لیے سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز مسائل حل کرنا اشد ضروری ہے، ان کے لیے خصوصی پالیسی وضع کی اور سستے سرمائے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ایک بیان میں لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ دنیا بھر میں معاشی حوالے سے سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کا کردار وسعت اختیار کررہا ہے اور ان کی اہمیت بڑھتی چلی جارہی ہے مگر پاکستان میں مارک اپ کا ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے انہیں سستے سرمائے کی دستیابی سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان مارک اپ ریٹ سنگل ڈیجٹ کرے اور ایس ایم ایز کی قرضوں تک رسائی آسان بنائے۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ حکومت کو ایس ایم ایز کی ترقی کے لیے کاروباری برادری کی مشاورت سے حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ سیکٹر حقیقی معنوں میں انجن آف گروتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم ایز کو درپیش مسائل حل ہونے اور اس کی ترقی سے مینوفیکچرنگ سیکٹر بھی ترقی کرے گا جس کے انتہائی مثبت اثرات برآمدات پر مرتب ہونگے جنہیں بڑھانے کی اشد سے ضرورت ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے ایس ایم ایز کو بجلی و گیس سمیت دیگر اشیاء سستے داموں فراہم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ قرضوں کا حصول ایس ایم ایز کے لیے ایک بہت بڑا مسئلہ ہے ، حکومت چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو آسان شرائط اور کم مارک اپ پر قرضے کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ یہ ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

مزید :

علاقائی -