لاہورکالج فار ویمن یونیورسٹی نے آل پاکستان باسکٹ بال چیمپئن شپ جیت لی

لاہورکالج فار ویمن یونیورسٹی نے آل پاکستان باسکٹ بال چیمپئن شپ جیت لی

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)کراچی یونیورسٹی میں منعقدہ آل پاکستان انٹر یونیورسٹی گرلز باسکٹ بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے جیت لیا۔ لاہورکالج فار ویمن یونیورسٹی نے پنجاب یونیورسٹی کو 34کے مقابلے میں46 پوائنٹس سے شکست دیکر ٹائیٹل اپنے نام کرلیا۔ جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق ایونٹ میں ملک بھر سے یونیورسٹی طالبات کی ٹیمیوں نے حصہ لیا۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر منعقدہ تقسیم انعامات کے حوالے سے منعقدہ شایان شان تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے فاتح، رنر اپ ٹیموں کی کپتانوں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر باسکٹ بال کوچ آصف اقبال لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی ڈائریکٹر سپورٹس حمیرا مغل ،کے الیکٹریک کے ڈائریکٹر میجر (ر) محمود ریاض لغاری اور دیگر موجود تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -