کھیلوں کی ترقی کیلئے بنیادی ڈھانچاضروری ہے:جان شیر خان

کھیلوں کی ترقی کیلئے بنیادی ڈھانچاضروری ہے:جان شیر خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے پی پی) سکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نے کہا ہے کہ ملک میں کھیلوں کی ترقی کیلئے بنیادی ڈھانچے کا ہونا بہت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ’’میڈیا‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کھیل کا بنیادی ڈھانچہ نہ بنایا گیا ہو تو ملک میں کھیل کیسے ترقی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جس کو بروئے کار لانے کیلئے حکومت ٹھوس اقدامات کرنے ہونگے اور تمام کام چیک اینڈ بیلنس کی بنیاد پر ہونے چاہئے۔وزیراعظم کو چاہئے کہ وہ ذاتی دلچسپی لے کر کھیلوں کی ترقی کیلئے اقدامات کروائیں۔ انہون نے کہاکہ ہمارے دور میں سہولیات بھی موجود نہیں تھیں لیکن پھر بھی میں نے دس سال تک سکواش کے میدان میں دنیا پر حکمرانی کی تھی حکمرانی کرنے کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ ہمارے اندر ایک ملک کیلئے جذبہ تھا۔ ایسا مقام حاصل کرنے کیلئے جذبے اور سخت محنت کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ میرے نزدیک انٹرنیٹ نے ہماری نوجوان نسل کا ماحول کافی حد تک خراب کردیا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے جو کہ نہ ہونے کے برابر ہے۔جان شیر نے کہا کہ اگر کسی کھیل کا بنیادی ڈھانچہ نہ بنایا گیا ہو تو ملک میں کھیل کیسے ترقی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جس کو بروئے کار لانے کیلئے حکومت ٹھوس اقدامات کرنے ہونگے۔