برسبین ہیٹ اور میلبورن سٹارز کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا

برسبین ہیٹ اور میلبورن سٹارز کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا

  

برسبین(اے پی پی) بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں آج جمعہ کو ایک میچ کھیلا جائے گا اس سلسلے میں برسبین ہیٹ اور میلبورن سٹارز کے درمیان لیگ 53 واں میچ (آج) جمعہ کو برسبین کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ آسٹریلیا میں جاری ہے جس میں انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے۔ لیگ کے 53ویں میچ میں (آج) جمعہ کو برسبین ہیٹ اور میلبورن سٹارز کی ٹیمیں برسبین کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔واضح رہے کہ لیگ میں دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی مختلف ٹیموں کی طرف سے ایکشن میں ہیں۔ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کے لئے کوشاں ہے۔ 17 فروری تک جاری رہنے والے ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ، ہوبارٹ ہریکنز، میلبورن رینی گیڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچرز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈر ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گی۔ لیگ میں فائنل سمیت مجموعی طور پر 59 میچز کھیلے جائیں گے اور ہر ٹیم 14 میچز کھیلے گی۔ واضح رہے کہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 17 فروری کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -