ذیشان فاروق کرکٹ کلب کی اعجاز میموریل کوشکست

ذیشان فاروق کرکٹ کلب کی اعجاز میموریل کوشکست

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر)ذیشان فاروق میموریل کرکٹ کلب نے اعجاز میموریل کلب کو 89رنز سے شکست دے کر پہلی الحاج رانا بشیر محمدخان میموریل ڈسٹرکٹ فیصل آباد ٹی ٹونٹی چیمپئن شپ کے دوسرے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا ،ایس پی ایس گراونڈ پر ذیشان فاروق میموریل کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹوں پر 195رنز بنائے ۔فرحان علی 68، اسدرزاق 37اور صداقت علی 31رنزبناکر نمایاں رہے ۔اعجاز میموریل کلب کے محمد عرفان اور تنزیل الرحمان نے دودو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔جواب میں اعجاز میموریل کلب کی ٹیم 106رنز بناکر آؤٹ ہو گئی ۔تنزیل الرحمن 26اور عامر سہیل 24رنز بناکر نمایاں رہے ۔ذیشان فاروق میموریل کے سجاول بٹ نے تین ،عدیل خالد نے دوجبکہ صداقت علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔چیمپئن شپ کے دیگر میچز میں پی ایم سی سی نے دھنولا ہیروز کو ایک رنز سے ،زاہد میموریل کلب نے قائد اعظم کرکٹ کلب کو آٹھ وکٹوں سے ،قربان میموریل کلب نے وکٹوریس کلب کو چار وکٹوں سے ،مقبول چوہان میموریل کرکٹ کلب نے گُڈلک کلب کو جبکہ شاکر کلب نے طارق کلب 37رنز سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -