ابھی سے ورلڈکپ پلان بناکراس پر فوکس کیاجائے:کامران اکمل

ابھی سے ورلڈکپ پلان بناکراس پر فوکس کیاجائے:کامران اکمل

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)کامران اکمل کا کہنا ہے کہ چیف کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد کو ابھی سے ورلڈکپ پلان بناکر اس پر فوکس کرنے کی ضرورت ہے۔قومی کرکٹر کامران اکمل نے ایک انٹرویو میں پاکستانی کرکٹ کے گرتے ہوئے معیار کر پوسٹ مارٹم کرکے رکھ دیا ہے۔ ان کے نزدیک ملکی کرکٹ کو درست کرنے کے لیے بھارت کی طرح ہمیں بھی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹس کی تعداد کو کم کرنا ہوگا، ہمسایہ ملک میں صرف آئی پی ایل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ہوتی ہے، ہمیں بھی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کو صرف پی سی بی کے زیر انتظام نیشنل ٹی ٹوئنٹی اور پی ایس ایل تک محدود کرکے باقی ہر جگہ پر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر پابندی لگانا ہوگی اور جو نیشنل ٹی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پرفارم کرے اس کو پی ایس ایل میں کھلائیں۔کامران نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں لڑکے 4 روزہ کرکٹ پر فوکس نہیں کررہے، صرف منتخب میچز کھیل رہے ہیں، جبکہ انکی ساری توجہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر ہے، ایسے حالات میں ٹیسٹ کرکٹ کے لیے کھلاڑی کیسے تیار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ کا گراف نیچے جارہا ہے، صرف ٹی ٹوئنٹی میچز میں پرفارمنس بہتر ہے،ٹیسٹ اور ون ڈے میں ہمارا حال خراب ہے، گزشتہ پانچ سالوں میں تجربات کا سلسلہ جاری ،ایک وننگ کمبی نیشن بنانے پر توجہ نہیں دی جارہی۔اس چیز کو جتنی جلد ختم کریں گے، اتناہی بہتر ہوگا۔انہوں نے بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو موجودہ دور کا بہترین بلے باز ٹھہراتے ہوئے رول ماڈل قرار دے دیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -