ونڈیز نے پہلے ایک روزہ میچ میں قومی ویمن ٹیم کو شکست دیدی

ونڈیز نے پہلے ایک روزہ میچ میں قومی ویمن ٹیم کو شکست دیدی

  

دبئی(سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز ویمن نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستانی ٹیم کو 146 رنز سے شکست دے دی۔آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم کی کپتان اسٹیفنی ٹیلر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مہمان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے۔ اوپنر ڈاؤٹن نے 96 اور کپتان اسٹیفنی ٹیلر نے 58 رنز کی اننگز کھیلیں، کائنات امتیاز نے 3، عالیہ ریاض اور ثنا میر نے ایک ایک وکٹ لی۔جواب میں پاکستانی ٹیم 30 اوورز میں 70 کے مجموعے پر ہمت ہار گئی۔ ناہیدہ خان نے 23 اور کپتان جویریہ خان نے 21 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں قومی ٹیم کی قیادت جویریہ خان نے کی۔ٹریننگ کے دوران بسمہ معروف کیچ پکڑتے ہوئے ساتھی فیلڈر کے ساتھ ٹکرائیں اور گیند ان کے جبڑے پر لگی۔

بسمہ کو سٹریچر پر میدان سے باہر لے جانے کے بعد ہسپتال پہنچادیا گیا تھا۔پی سی بی نے بتایا کہ بسمہ معروف کا اسکین کلیئر آیا، تشویش کی کوئی بات سامنے نہیں آئی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -