اشرف بٹ کرکٹ کلب کی کریسنٹ کلب کو دوستانہ میچ میں شکست

اشرف بٹ کرکٹ کلب کی کریسنٹ کلب کو دوستانہ میچ میں شکست

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)محمد اشرف بٹ کرکٹ کلب نے میچ میں کریسنٹ کلب کو شکست دے دی ،کنگسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے ایک میچ میں اشرف بٹ کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر کریسنٹ کلب کو کھیلنے کی دعوت دی،کر یسنٹ نے مقررہ بیس اوورز میں 169رنز کا ٹارگٹ دیا ،رانا ارسلان نے اڑتالیس رنز بنائے ،محمد اشرف بٹ کرکٹ کلب کی جانب سے انیس خان نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ،اشرف بٹ کر کٹ کلب نے مطلوبہ ہدف14.1 اوورز میں پورا کر لیا ،اس اننگ کی خاص بات محمد اشرف بٹ کرکٹ کلب کے کھلاڑی حیدر علی کے انیس بالز پر 63رنز اور کپتان ارشد بٹ کے 37بالز پر چھیاسٹھ رنز تھے میچ کے اختتام پر محمد اشرف بٹ کرکٹ کلب کے جوائنٹ سیکرٹری محمد عمیر اسلم ، کلب کے سیکرٹری محمد اکبر بٹ اور چیف کوارڈینٹر ڈاکٹر فرحت عباس نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -