ورلڈ کپ کیلئے عمراکمل کی واپسی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

ورلڈ کپ کیلئے عمراکمل کی واپسی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)عمر اکمل کی 2 برس سے زائد عرصے کے بعد قومی ٹیم میں واپسی کا امکان ہو گیا،، جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کے دوران نچلے نمبرز پر جارح مزاج بلے باز کی غیر موجودگی کے باعث عمر اکمل کو ورلڈکپ کیلئے منتخب کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے دورہ جنوبی افریقہ کسی ڈرا ؤنے خواب سے کم ثابت نہیں ہوا۔پاکستان کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں تینوں طرز کی کرکٹ کی سیریز میں شکست ہوئی۔ پاکستان کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں 3 صفر، ایک روزہ سیریز میں 3، 2 جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی 2، 1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جنوبی افریقہ کیخلاف طویل سیریز کے دوران خاص کر پاکستان کی بیٹنگ لائن نے انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔خاص کر نچلے نمبرز پر جارح مزاجی کے ساتھ بلے بازی کرنے والے کھلاڑی کی کمی شدت سے محسوس کی گئی۔کئی میچوں میں قومی ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے بازوں نے اچھی شروعات فراہم کیں، تاہم اننگ یا میچ کے اختتام پر جب تیزی سے رنز بنانے کی ضرورت تھی، ایسے میں نچلے نمبرز پر بلے بازی کرنے والا کوئی بھی پاکستانی بلے باز خاطر خوا کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکا۔ اب اسی تمام صورتحال میں عمر اکمل کو ٹیم میں دوبارہ شامل کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔ماہرین اور شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں عمر اکمل جیسے جارح مزاج بلے بازی کی موجودگی انتہائی ضروری ہے۔ عمر اکمل کو ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم میں لازمی شامل کیا جائے۔ ورلڈکپ میں عمر اکمل قومی ٹیم کیلئے بے انتہاء مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔ تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق اور قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر عمر اکمل کو 2 برس بعد ٹیم کا حصہ بنانے کے مطالبے پر سنجیدگی سے غور کرتے ہیں یا نہیں۔