روور کلب نے یوم یکجہتی کشمیر آسٹریلین فٹ بال میچ جیت لیا

روور کلب نے یوم یکجہتی کشمیر آسٹریلین فٹ بال میچ جیت لیا

  

اسلام آباد(اے پی پی) آسٹریلین فٹ بال لیگ آف پاکستان (اے ایف ایل) کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر آسٹریلین فٹ بال میچ روور کلب نے جیت لیا۔ آسٹریلین فٹ بال لیگ آف پاکستان کے صدر سردار طارق محمود میچ کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری اور آسٹریلین فٹ بال لیگ آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل چوہدری ذوالفقار علی کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں آسٹریلین فٹ بال میچ روور کلب اور اسلام آباد ٹائیگر کے درمیان کھیلا گیا جس میں روور کلب نے اسلام آباد کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 14 کے مقابلے میں 15 گول سے شکست دے دی۔ میچ کے اختتام پر ملک پاکستان اور آزادی کشمیرکیلئے خصوصی دعا کی گئی سردار طارق محمود نے اس خاص دن کے موقع پر ایسے پروگرام کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ جلد ہی کشمیر آزاد ہوگا اور انشاء اللہ پاکستان کا حصہ ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -