سپریم کورٹ نے سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کی وکالت کا لائسنس بحال کردیا

سپریم کورٹ نے سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کی وکالت کا لائسنس بحال کردیا

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی )سپریم کورٹ نے سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کی وکالت کا لائسنس بحال کردیا۔چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ عرفان قادر صاحب ویلکم بیک ،امید ہے بنچ کے ساتھ آپ کا تعلق اچھا رہے گا۔چیف جسٹس نے کہا کہ توہین عدالت کا ایشو نہیں ہے ،پراسکیوشن کے لے کوئی پیش نہیں ہوا،کسی کی التوا ء کی درخواست بھی نہیں آئی۔سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں عرفان قادر کا وکالت لائسنس 2015 ء کے اوائل میں معطل کیا تھا۔

عرفان قادر، لائسنس

مزید :

صفحہ آخر -