اسد قیصر سے شہباز شریف کی ملاقات،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سمیت پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال

اسد قیصر سے شہباز شریف کی ملاقات،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سمیت پارلیمانی امور پر ...

  

اسلام آباد(صباح نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے جمعرات کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ملاقات کی، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سمیت اہم پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا، مجالس قائمہ کے چیئرمینوں کے انتخابات ، قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس اور ایوان میں حکومت اپوزیشن جماعتوں کے تعلقات کار پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے مجالس قائمہ کے چیئرمینوں کی نامزدگیوں کے سلسلے میں حکومت اپوزیشن میں مفاہمت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے

اسد قیصر

مزید :

صفحہ آخر -