نئے پاکستان کے دعویدار ہمارے ترقیاتی کا موں پر اپنی سیاست چلا رہے ہیں ،مسلم لیگ (ن)

نئے پاکستان کے دعویدار ہمارے ترقیاتی کا موں پر اپنی سیاست چلا رہے ہیں ،مسلم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤ ں نے کہا ہے نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والے آج پرانے پاکستان کے ترقیاتی کا مو ں پر اپنی سیاست چلا رہے ہیں، سلیکٹیڈ حکومت نے جھوٹ کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے،موجودہ حکومت کا دیوالیہ پن ملکی معاشی د یو الیہ پن کیساتھ سامنے آ گیا ، ان کی ترقی کی کوئی سوچ نہیں، ماسوائے نوازشریف کو نقصان پہنچانے کی۔ان خیالات کا اظہارگزشتہ روزسابق وزیر داخلہ چوہدری احسن اقبال ،سابق وزیر مملکت صحت سائرہ افضل تارڑ، سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور ایم این اے خرم د ستگیر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا ۔ احسن اقبال کا کہناتھا گیس و توانائی،گاڑیوں کی مینو (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

فیکچرنگ کے پلانٹس،ویزہ پالیسی کے معاہدے ہماری حکومت کے ہیں، حقیقت یہ پی ٹی آئی حکومت ملک کی 70 سالہ تاریخ کا دھوکہ، کرپشن لوٹ مار میں پچھلی حکومت کی نسبت موجودہ 4 ماہ میں سب سے زیادہ سامنے آئی ، معاشی گروتھ2 فیصد نیچے آنا اکیسویں صدی کا سب سے بڑا کرائسس ،معاشیات کا کرائسس ایک گروتھ کیسا تھ سامنے آیا آج آئی ایم ایف بھی یہی کہ رہا ہے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف وہ ادارے ہیں جو دنیا میں سرمایہ کاری کرتے ہیں،پچھلے پانچ سالوں کے دوران کہا تھا پاکستان ترقی کر رہا ہے لیکن موجودہ حکومت نے ہماری ساری محنت پر پانی پھیر رکھا ہے، حکومت نے میٹرو کا سارہ نظام خراب کر دیا، ملتان روڈ کا موٹر وے منصوبہ بھی تعطل کا شکار ہے، لاہور رنگ وے کالاشاہ کاکو کا منصوبہ مکمل ،لیکن شروع نہیں جا رہا، کر تار پور کا منصوبہ بھی مکمل نہیں ہو سکا اسی طرح یونیورسٹیوں کیلئے 90 ارب کا منصوبہ تھا لیکن انہوں نے وہ بھی کم کر دیا، بجلی گیس میں قوم سے دھوکا ،8 فیصد اضافہ کیا گیا چولہے بند کرکے دیگچیوں میں پانی گرم کرنیکی ترغیب دی جا رہی ہے ، حکومت کیساتھ ہم نئے صوبے بنانے کیلئے ہر ممکن تعاون کرنے پرتیار ہیں یہ قدم تو اٹھائیں صرف نقل کیساتھ حکومت نہی چل سکتی۔ اس موقع پر سائرہ افضل تارڑنے کہا موجودہ حکومت نے ہما ر ے منصوبوں پر تختیاں لگانا شروع کر رکھی ہیں ، ہیلتھ کارڈ ہماری حکومت نے ہی جاری کئے، اس کا نام تبدیل کر کے انصاف صحت کارڈ رکھ دیا گیاہے،ہیلتھ سکیموں کا پی سی ون ہی تبدیل کردیا ،ہم نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ دئیے انہوں نے یہ پیکج بھی چھیں لیا ،ان کو جتنی سپورٹ ملی ہمیں ملتی ہم نے پاکستان کو ترقی پذیر ممالک میں کھڑا کر لیا ہوتا، خرم دستگیر کا کہنا تھا بیرونی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے موجودہ پاکستانی حکومت کی کی وجہ سے معیشت تباہ ہو رہی ہے،سی پیک منصوبوں پر کام ٹھپ ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -