چین کا پاکستان کو طیارہ بردار جنگی بحری جہاز اور آبدوزیں فراہم کرنے کا فیصلہ

چین کا پاکستان کو طیارہ بردار جنگی بحری جہاز اور آبدوزیں فراہم کرنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (آن لائن)چین کا پاکستان کو طیارہ بردار جنگی بحری جہاز فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سب سے اچھے اور قریبی دوست ملک چین نے ایک مرتبہ اپنی دوستی کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو طیارہ بردار جنگی(بقیہ نمبر31صفحہ7پر )

بحری جہاز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔چین کا طیارہ بردار جنگی بحری جہاز گزشتہ کئی برسوں سے آپریشنل ہے اور دنیا کے بہترین طیارہ بردار جنگی بحری جہازوں میں سے ایک تصور کیا جاتا ہے۔ چونکہ چین اب مزید طیار بردار جنگی بحری جہاز تیار کر رہا ہے، اس لیے بھی چین نے طیارہ بردار جنگی بحری جہاز پاکستان کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے مکمل تفصیلات جلد جاری کر دی جائیں گے جبکہ دوسری جانب چین پاکستان کو جدید جنگی بحری جہاز اور آبدوزیں بھی فراہم کرے گا۔

طیارہ بردار جنگی بحری جہاز

مزید :

صفحہ آخر -