نواز شریف کواگرکچھ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی ،آصف کرمانی

نواز شریف کواگرکچھ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی ،آصف کرمانی

  

لاہو ر( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نواز شریف کے علاج معالجہ میں حکومت جان بوجھ کر مجرمانہ غفلت کی مرتکب ہو رہی ہے ،انکا علاج کسی جنرل نہیں بلکہ دل کے ہسپتال میں ہونا چاہیے ۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ نواز شریف کے ساتھ توہین آمیز سلوک روا رکھ کر حکومت اپنی جھوٹی انا کی تسکین کررہی ہے ۔ آصف کرمانی نے کہاکہ نواز شریف کی صحت کو اگر کچھ ہوا تو وفاقی اور پنجاب حکومت دونوں ذمہ دار ہوں گے۔

آصف کرمانی

مزید :

صفحہ آخر -