علیم خان کی گرفتاری بیلنس کرنا نہیں مزید پکڑ دھکڑ کا جواز پیدا کرنا ہے

علیم خان کی گرفتاری بیلنس کرنا نہیں مزید پکڑ دھکڑ کا جواز پیدا کرنا ہے

  

جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے عبدالعلیم خان کی گرفتاری بیلنس کرنے اور اگلی بڑی گر فتاریوں کاجواز پیدا کرنے کی ایک کوشش ہے لیکن جتنی گرفتاریاں اب تک حزب اختلاف کی گئی ہیں اس کے مقابلہ میں اس ایک گرفتا ری سے بیلنس نہیں ہوگا کیونکہ ایوان اقتدار میں بیٹھے بڑے بڑے نام ایسے ہیں جن پر کرپشن کے الزامات ہیں لیکن ان کیخلاف اس قسم کی ابھی تک کوئی کاروائی نہیں ہوئی ہے۔ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ان گرفتاریوں کے ڈرامہ سے اب تک قوم ا و ر ملک کوکوئی فائدہ نہیں ہوا،سعودی شہزادہ محمد بن سلمان نے چند دنوں میں کرپٹ لوگوں کیخلاف کاروائی کر کے ان سے لوٹے ہوئے قوم کے اربوں ریال وصول کر کے اپنی معیشت کو مستحکم کرلیا ،لیکن ہمارے حکمراں لوٹی ہوئی دولت واپس لا کر ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے وعدو ں میں اب تک ناکام رہے ہیں اور گرفتاریوں کے ڈراموں سے عوام کو بھلانے اور بیوقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

صاحبزادہ ابوالخیر

مزید :

صفحہ آخر -