علیم خان کی گرفتاری کا معاملہ مشکوک، حتمی فیصلہ سامنے آنے پر رائے دیناممکن

علیم خان کی گرفتاری کا معاملہ مشکوک، حتمی فیصلہ سامنے آنے پر رائے دیناممکن

  

جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل فرید پراچہ نے کہا ہے جس طرح سے عبدالعلیم خان کی گرفتاری ہوئی ہے اس سے تو بظاہر یہ سارا معاملہ ہی مشکوک ہو گیا ہے تاہم جب اس کا حتمی فیصلہ سامنے آئے گا تو تب ہی اس پر تفصیلی رائے دی جا سکے گی لیکن بظاہر تو یہ لگ رہا ہے انہیں ایک پلان کے تحت گرفتار کیا گیا ہے تاکہ بیلنس کرنے کا تاثر دیا جا سکے ۔ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ابھی تک تو احتساب کا سارا نظام ہی مشکوک ہے، حکومت کو چاہیے اس تاثر کو فوری طور پر ختم کرے، جتنے لیڈر اپوزیشن کے گرفتار ہو ئے ہیں اس کے مقابلے میں حکومت کے جن لوگوں پر الزام ہیں وہ تو ابھی تک بھی حکومت میں ہی ہیں ۔

فرید پراچہ

مزید :

صفحہ آخر -