مڈ ٹرم انتخابات کی باتیں محض قیاس آرائیاں ، پرویز الٰہی

مڈ ٹرم انتخابات کی باتیں محض قیاس آرائیاں ، پرویز الٰہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض(صباح نیوز)اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ مڈٹرم الیکشن کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں۔سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ ابھی چار ماہ میں ایسی کیا چیز ہوئی ہے جس پر الیکشن کی ضرورت پڑ جائے۔اس موقع پر پرویز الہی سے شریف فیملی کے مارچ میں ملک سے باہر جانے سے متعلق سوال کیا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ ڈیل کے بارے میں تو وہی بتاسکتے ہیں جن کے ساتھ ڈیل ہورہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کئی روز سے یہ باتیں سننے میں آرہی ہیں، تاہم حقیقت تب پتاچلے گی جب کچھ ہوجائے گا، ابھی فی الحال انتظار کرلیں۔
پرویز الٰہی

مزید :

صفحہ آخر -