لوہار ہار گیا ایمان جیت گیا ،امریکہ کو افغانستان سے نکل کر تاوان جنگ بھی دینا ہوگا ،سراج الحق

لوہار ہار گیا ایمان جیت گیا ،امریکہ کو افغانستان سے نکل کر تاوان جنگ بھی دینا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ امریکہ کو نہ صرف افغانستان سے نکلنا بلکہ تاوان جنگ بھی دینا ہوگا ۔ چند سال قبل طالبان سے کوئی ہاتھ ملانے کو تیار نہیں تھا اور اگر کوئی ہاتھ ملانے کی کوشش کرتا تھا تو اسے غدار اور واجب القتل قرار دیا جاتا تھا مگر آج امریکہ طالبان سے مذاکرات کی بھیک مانگ رہاہے اور روس سمیت بہت سے ممالک طالبان کو اپنے ہاں دفاتر کھولنے کی دعوت دے رہے ہیں تاکہ مذاکرتی عمل میں شریک ہوسکیں ۔ روس کے بعد امریکی شکست سے واضح ہوگیاہے کہ افغانستان میں مستقبل اسلام کا ہے اور اس کی ٹھنڈی اور معطر ہوائیں پاکستان میں بھی(بقیہ نمبر33صفحہ7پر )

اسلامی نظام کے نفاذمیں مدد گار ثابت ہوں گی ۔ افغان جنگ میں لوہا ہار گیاہے اور ایمان جیت گیاہے ۔ ہمارے حکمرانوں کو خوابوں اور خیالوں کی دنیا سے نکل کر قرآن وسنت کی طرف آنا اور ملک میں اسلامی نظام قائم کرناہوگا ۔ اسلام ہی ہمارے مسائل کا حل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ موجودہ حکومت بھی پیپلز پارٹی ، ن لیگ اور مشرف حکومتوں کا تسلسل ہے یہ انہی ناکام لوگوں کا مجموعہ ہے ۔ ان لوگوں نے حکومت میں آنے سے قبل معیشت کو پٹڑی پر ڈالنے ، بے روزگار ی اور غربت ختم کرنے ، بے گھر افراد کو چھت دینے کے وعدے کیے تھے مگر چھ ماہ میں بہتری کی بجائے معیشت کے قدم لڑکھڑا رہے ہیں ۔ قرضوں میں دن دگنا رات چوگنا اضافہ ہورہاہے ۔ مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے حکمران خود انحصاری کا باعزت راستہ چھوڑ کر خیرات اکٹھی کرنے پر لگے ہوئے ہیں ۔ معاشی افلاطون اپنی ناکامیوں کو تسلیم کرنے کی بجائے عوام کو جھوٹی تسلیاں اور نئے وعدوں پر ٹرخا رہے ہیں ۔ اب اور کچھ نہیں بن سکا تو سابقہ حکومتوں کو کوسنے اور آبادی کو مسائل کاذمہ دار ٹھہرارہے ہیں ۔ حکمران آبادی کم کرنے کے مغربی اور یورپی ایجنڈے کو پورا کرنے پر تلے ہوئے ہیں حالانکہ جہاں آبادی زیادہ ہوتی ہے وہاں وسائل بھی زیادہ ہوتے ہیں ۔ کراچی ملک کا سب سے بڑا شہر ہے ،اڑھائی کروڑ آبادی کاشہر پورے ملک کا معاشی حب ہے ۔
سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -