فیصل ٹاؤن ،نمرہ بی بی کی خودکشی کا معمہ شوہر کیخلاف قتل کا مقدمہ درج

فیصل ٹاؤن ،نمرہ بی بی کی خودکشی کا معمہ شوہر کیخلاف قتل کا مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( کر ائم رپورٹر)فیصل ٹاؤن میں نمرہ بی بی کی مبینہ خودکشی کا معمہ حل ہوگیاپولیس نے مقتولہ کے شوہر فیصل شہزاد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بی بلاک فیصل ٹاؤن کے فیصل شہزاد کی تین سال قبل شادی نمرہ بی بی ہوئی جس میں سے ایک دو سال کا بیٹا ہے۔بتایا گیا ہے کہ نمرہ آٹھ ماہ کی حاملہ تھی فیصل نے 4/5 ماہ قبل الڑاساؤنڈ کروایا جس پر ڈاکٹرنے اسے بیٹی کی نوید سْنائی جس پر فیصل نے بیوی سے مطالبہ کیا کہ وہ حمل ضائع کروالے لیکن نمرہ نے انکار کر دیا جس پردونوں میاں بیوی کے درمیان اکثر وبیشتر لڑائی جھگڑا رہتا تھا وقوعہ کے روز میاں فیصل شہزاد نے نمرہ بی بی کو مبینہ طور پر پھندہ دیکر قتل کر دیا ۔پولیس نے مقتولہ نمرہ کے بھائی علی احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -