کرتار پور راہداری معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے 13 مارچ کو وفد بھارت بھیجنے کی تجویز

کرتار پور راہداری معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے 13 مارچ کو وفد بھارت بھیجنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کرتار پور راہداری معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لئے 13 مارچ کو پاکستانی وفد بھارت بھیجنے کی تجویز جبکہ دو طرفہ بنیاد پر 28 مارچ کو بھارتی وفد کے دورہ پاکستان کا مطالبہ کر دیا ہے جبکہ پاکستان کو بھارت کی جانب سے مثبت جواب کا انتظار ہے۔ جمعرات کے روز ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو کرتار پور راہداری کے معاملے پر دورے کے دو تاریخیں دے دی ہیں ۔ پاکستان وفد 13 مارچ کو بھارت کا دورہ کرنے کے لئے تیا رہے اس طرح دو طرفہ بنیاد پر بھارتی وفد بھی28 مارچ کو پاکستان کا دورہ کرے۔ دونوں ممالک کے وفود کے دوروں میں ملاقاتوں کے دوران کرتار پور راہداری معاہدے کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دینے کے لئے بات چیت کی جائے گی۔
کرتار پور راہداری

مزید :

صفحہ آخر -