بھارت، ہزاروں بے روزگار افراد کا نئی دہلی کی سڑکوں پرمارچ

بھارت، ہزاروں بے روزگار افراد کا نئی دہلی کی سڑکوں پرمارچ

  

نئی دہلی(صباح نیوز)بھارت میں ہزاروں بے روزگار افراد نے نئی دلی کی سڑکوں پرمارچ کیا جس میں انہوں نے مودی حکومت سے بے روزگاری کے بڑھتے ہوئے مسائل سے نمٹنے کا مطالبہ کیا ۔مظاہرین نے 2014 میں حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے بڑھتے ہوئے معاشی مسائل کے پیش نظر ملازمتوں میں سات فیصد سالانہ اضافہ کرنے کے دعوے پر برہمی کااظہارکیا ۔ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ حکومت ان اعدادوشمار کوچھپا رہی ہے کہ گزشتہ پینتالیس برس میں ملک میں بے روزگاری کی شرح سب سے بلند ہوچکی ہے یہ شرح اس وقت چھ اعشاریہ ایک پرپہنچ چکی ہے۔حکومت کاکہنا ہے کہ یہ اعدادوشمار درست نہیں ہیں اور اس حوالے سے سرکاری اعدادوشمار کا اعلان مارچ میں کیاجائے گا ۔

مزید :

صفحہ آخر -