علیم خان کی پیشی پرناقص سیکیورٹی انتظامات، ڈپٹی ڈائریکٹر سکیورٹی نیب سمیت 4متعلقہ افسران آج طلب
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن بخاری نے علیم خان کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس میں ناقص سیکیورٹی کے انتظامات کرنے، گملے اور دروازے ٹوٹنے پر نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر سیکیورٹی سمیت چارمتعلقہ افسران کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوے آج 8فروری کو طلب کرلیاہے۔فاضل جج نے شوکاز نوٹس میں لکھا کہ علیم خان کو پیش کرتے ہوئے سیکیورٹی بہتر کرنا آپ لوگوں کا کام تھا لیکن آپ نے اپنے فرائض صحیح طورپر انجام نہ دیئے جس کی وجہ سے کارکن جوڈیشل کمپلیکس میں آئے، جواب دیں کیوں نہ آپ کیخلاف غفلت برتنے پر کارروائی کی جائے۔
شوکاز نوٹس