اینٹی کرپشن کا ایل ڈی اے کنٹرولڈایریا میں غیر قانونی کمرشل جائیدادوں کیخلاف کاروائی کا فیصلہ
لاہور (عامر بٹ سے) محکمہ اینٹی کرپشن نے ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں غیر قانونی تعمیر کی جانے والی کمرشل جائیدادوں کوسربمہر کرنے ، مسمار کرنے اورجرمانے کی مد میں ریکوری کر کے حکومتی خزانے میں جمع کروانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ۔ ڈائر یکٹر اینٹی کرپشن لاہور محمد اصغر جوئیہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر شاہ رخ نیازی نے شہر کی اہم ترین شاہراؤں پر تعمیر کی جانیوالی غیر قانونی تعمیرات کی فہرست مرتب کرلی ۔ذرائع کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن کے ڈائریکٹر محمد اصغر جوئیہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر شاہ رخ خان نیازی کی سربراہی میں ہونے والی میٹنگ میں اہم فیصلے کیے گئے۔ ایل ڈی اے کے کنٹرولڈ ایریا کی حدود میں ہونے والی غیر قانونی کمرشل جائیدادوں کی ایک لمبی فہرست مرتب کر لی گئی ہے جن سے اربوں روپے کی ریکوری بھی متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق غیر قانونی عمارتوں ، پلازوں ، مارکیٹوں، ریسٹورنٹ ، شادی ہال کو مسمار کرنے اور سیل کرنے اورریکوری کرنے کی پلاننگ کی جاری ہے،آپریشن کی نگرانی ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب حسنین اصغر خود کریں گے۔