اسلام آباد ہائیکورٹ،حویلیاں طیارہ حادثہ کی انکوائری مکمل نہ ہونے کا انکشاف

اسلام آباد ہائیکورٹ،حویلیاں طیارہ حادثہ کی انکوائری مکمل نہ ہونے کا انکشاف

  

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں حویلیاں طیارہ حادثہ کیس کے دور ان طیارہ حادثہ کی انکوائری مکمل نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ عدالت عالیہ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی مزید آٹھ ماہ میں انکوائری مکمل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے مارچ کے پہلے ہفتے میں انکوائری رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے ۔جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے کہاکہ طیارہ حادثے کا شکار کیوں ہوا ،انکوائری منطقی انجام تک کیوں نہ پہنچ سکی ۔یاد رہے کہ طیارے حادثہ میں شہید ہونے والے پائلٹ کی والدہ شاہدہ منصور نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔

طیارا حادثہ کیس

مزید :

صفحہ آخر -