قومی اسمبلی،چیئر مینوں کے انتخاب کیلئے 17 قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس طلب

قومی اسمبلی،چیئر مینوں کے انتخاب کیلئے 17 قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس طلب

  

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے انتخاب کے معاملہ پر 17 قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس طلب کرلیا گیا ذرائع کے مطابق اجلاس پیر اور منگل کو طلب کیے گئے ہیں،پیر کو میری ٹائمز، توانائی، انسداد منشیات اور سمندر پار پاکستانیز کی قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس ہونگے۔ ذرائع نے بتایا ریلویز، مذہبی امور اور وفاقی تعلیم و تربیت اور کابینہ ڈویژن کے اجلاس بھی پیر کو ہونگے، منگل کو داخلہ، موسمیاتی تبدیلی، خزانہ اور دفاع کی قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس ہونگے،حکومتی یقین دہانیاں، قواعد و ضوابط، انسانی حقوق ، نجکاری، تجارت اور آبی وسائل کی کمیٹیوں کے اجلاس بھی منگل کو ہونگے، سیکرٹری قومی اسمبلی تمام کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا انتخاب کروائیں گے، نو منتخب چیئرمین اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد باضابطہ طور پر کام شروع کر دیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -