وائس آف پنجاب سے مستقبل کے گلو کار سامنے لائینگے،فیاض چوہان

وائس آف پنجاب سے مستقبل کے گلو کار سامنے لائینگے،فیاض چوہان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) صوبائی وزیر برائے اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ دو مارچ سے پنجاب کی بہترین آواز کی تلاش شروع ہو گی۔ابتدائی آڈیشنز سے گرینڈ فنالے تک تمام تر مراحل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائیگا۔وائس آف پنجاب وہ فورم ہے جہاں سے مستقبل کے مہدی حسن، نور جہاں اور عالم لوہار سامنے لائے جائینگے۔اب چاہے کوئی ریڑھی بان کا بچہ ہو یاکسی کلرک کا، اپنی گائیکی کے اظہار کا سب کو یکساں موقع دیا جائیگا۔ حوصلہ افزائی کیلئے پی ٹی وی کو میڈیا پارٹنربنایاگیا ہے ۔ وائس آف پنجاب کیلئے حکومت پنجاب نے ایک کروڑ 30لاکھ روپے مختص کئے ہیں ۔ گلوکاروں کے آڈیشن بیک وقت لاہور، فیصل آباد، ملتان اور راولپنڈی میں 2،3 اور 4مارچ کو ہوں گے، کوارٹر فائنل 8، 12، 16 اور 20مارچ،سیمی فائنل 23اور 26مارچ جبکہ فائنل مقابلہ 30مارچ کو الحمرا آرٹ سنٹر لاہور میں ہوگا۔ اوّل پوزیشن حاصل کرنے والے کو 5لاکھ روپے، دوسری پوزیشن والے کو 2لاکھ روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو ایک لاکھ روپے دیئے جائینگے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے آج الحمرا میں وائس آف پنجاب کے حولے سے ایک اہم اور پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
فیاض چوہان

مزید :

صفحہ آخر -