انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والی 31ہاؤسنگ سوسائٹیزکو نوٹس
لاہور( اپنے نمائندے سے)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والی 31ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف شکنجہ تیار کرلیا تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے سال 2018ء کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والی 31کوآپریٹیو سوسائٹیز کو نوٹس جاری کردیئے جن میں ویلنشیا ٹاؤن,این ایف سی,انجینئرز ٹاؤن ،کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی، واپڈ ٹاؤن,پاکستان راجپوت ،ٹی اینڈ ٹی آئیڈیل،گورنمنٹ ٹرانسپورٹ کواپریٹیوکینال ویو,پاکستان ٹیکنو کریٹ,پاسکو,سوئی ناردرن اور آفیسرزہاؤسنگ سوسائٹی کو بھی نوٹسز جاری کر دئیے، ایف بی آر نے تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز کوگوشوارے جمع کرانے کیلئے 15فروری تک ڈیڈ لائن دے دی۔
ڈیڈ لائن