ڈاکٹر محمد اشرف خان اورڈاکٹر فضل داد کاکڑ نے فرانسیسی ایوارڈ آفیسر آف آرٹس ایٹ لیٹرز کا ایوارڈ حاصل کرلیا
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) ٹیکسلا انسٹیٹیوٹ آف ایشین سویلائزیشن قائد اعظم یونیورسٹی کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اشرف خان اور آرکیالوجی اینڈ میوزیم ڈیپارٹمنٹ کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر فضل داد کاکڑ نے فرانسیسی ایوارڈ آفیسر آف آرٹس ایٹ لیٹرز کا ایوارڈ حاصل کر لیا۔ فرانسیسی ایوارڈ آرڈر آف آرٹس اینڈ لیٹرز1957ء میں اس وقت کے وزیر ثقافت نے قائم کیا۔ جس کا مقصد اس شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ ایوارڈ حاصل کرنے والی دونوں شخصیات نے فرانسیسی یونیورسٹی لاء سوبورنے سے پی ایچ ڈی کی دونوں کو فرانسیسی زبان پر عبور حاصل ہے اور دونوں فرانسیسی ثقافت کے بھی ماہرین میں شامل ہیں۔ ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی سفیر ڈاکٹر مارک بیرٹے نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوریا ور وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی محمد علی شاہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ڈاکٹر اشرف کے بطور ڈائریکٹر ٹیکسلا انسٹیٹیوٹ آف ایشین سویلائزیشن اور ڈاکٹر کاکڑ کے بطور ڈائریکٹر جنرل ڈیپارٹمنٹ آف آرکیالوجی اینڈ میوزیم کیریر کو شاندار قرار دیا۔ انہوں نے دونوں ماہرین کا ان کی ریسرچ اور نوجوانوں کی راہنمائی پر بھی شکریہ ادا کیا۔