حکومت تمام شعبوں میں ناکام ہو چکی ہے ‘ احمد کریم قسور لنگڑیال

حکومت تمام شعبوں میں ناکام ہو چکی ہے ‘ احمد کریم قسور لنگڑیال

  

چوک مکول( نامہ نگار)حکومت کی طرف سے آئے روز منی بجٹ سے عوام شدید پریشان ہے۔ ادویات کی قیمتیں بڑھانے سے غریب عوام متاثر ہورہے ہیں موجودہ حکومت تمام (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

شعبوں میں ناکام ہوچکی ہے ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ملک احمد کریم قسور لنگڑیال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارسطو نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے،کارخانہ داروں سے لیکر عام پاکستانیوں تک سب اس کے غلط فیصلوں سے متاثر ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کارخانہ داراپنے کارخانے دوسرے ملک منتقل کر رہے ہیں جس سے ملک میں بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام پہلے ہی مہنگائی اور بے روز گاری کی وجہ سے شدید پریشان ہیں اور موجودہ حکومت کی سات مہینوں کی پالیسیاں آنے والے برے وقتوں کا بیش خیمہ بن سکتی ہے پی ٹی ائی کی ناقص کار کردگی کی وجہ سے ملک بھاری قرضوں تلے دب چکا ہے۔اس موقع پر چیرمین ملک عمر خالد لنگڑیال میاں جہانگیر مکول میاں سلیم قریشی محبوب چنگوانی ودیگر موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -