ہائیکورٹ ‘ سلما ن نعیم نااہلی کیس ‘سماعت 12 فروری تک ملتوی ‘ سازشیں کرنیوالوں کو ناکامی ہوگی ‘ایم پی اے کی میڈیا سے گفتگو

ہائیکورٹ ‘ سلما ن نعیم نااہلی کیس ‘سماعت 12 فروری تک ملتوی ‘ سازشیں ...

  

ملتان (خبر نگار خصو صی ) لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے ایم پی اے سلمان نعیم کی نااہلی کے فیصلے کے خلاف درخواست پر کونسل کے دلائل سننے کے بعد سماعت 12فروری تک ملتوی کرنے کا (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں حلقہ پی پی217 ملتان سے ممبر صوبائی اسمبلی سلمان نعیم نے درخواست دائر کی تھی کہ درخواست گزار کو حلقہ سے بطور آزاد امیدوار کامیاب قرار دیا گیا تھا جس کا الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا تھا اور اس نے بطور ممبر اسمبلی کام شروع کر دیا تاہم نوید ارائیں نامی شخص نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی کہ درخواست گزار کے پاس 2 شناختی کارڈ ہیں اور اپنے اثاثے بھی درست طور پر ظاہر نہ کئے ہیں جس پر الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کے کم عمر ہونے اور 2 شناختی کارڈ ہونے کا جواز بنا کر یکم اکتوبر کو نااہل قرار دیا تھا جبکہ کامیابی کا اعلان ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کے پاس درخواست گزار کو نااہل کرنے کا اختیار نہ تھا اور نااہلی کا فیصلہ دینے کا اختیار صرف الیکشن ٹربیونل کے پاس ہے جس میں انتخابی عذرداریوں کی سماعت جاری ہے اس لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے درخواست گذار کی نااہلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کا حکم دیا جائے۔ اس ضمن میں گزشتہ روز سماعت پر درخواست گذار کا وکیل پیش نہ ہوا اور اسی طرح الیکشن کمیشن کی جانب سے بھی جواب پیش نہ کیا گیا جس کی وجہ سے سماعت ملتوی کر دی گئی ہے۔ اس موقع پر ایم پی اے سلمان نعیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑے بڑے دفاتر میں بیٹھ کر میرے خلاف سازشیں کرنے والوں کو ناکامی ہو گی۔ 12 فروری کو حق اور سچ کی فتح ہو گی۔ کیس سے بری ہونے پر جشن منایا جائے گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -