نوازشریف نے حکومت کی ڈیل کو مسترد کردیا، نبیل گبول

نوازشریف نے حکومت کی ڈیل کو مسترد کردیا، نبیل گبول

  

لاہور (آن لائن)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ نوازشریف نے حکومت کی ڈیل کورد کردیا ہے، میری اطلاع کے مطابق نوازشریف سے پلی بار گین کی کوشش کی جا رہی (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

ہے کہ کچھ بلین روپے جمع کروائیں، چونکہ پلی بار گین نیب کا قانون بھی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نے کہا کہ میں عمران خان سے ملاقات کرکے معلوم کروں گا کہ نوازشریف کی ڈیل کیا پیکج طے ہوا ہے۔نبیل گبول نے کہا کہ شیخ رشید مجھے بتائے کہ عمران خان کو کس طرح معلوم ہے کہ کونسا پیکج طے کیا جارہا ہے؟ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ نوازشریف کو حکومت کی جانب سے ڈیل کی گئی تھی۔ لیکن نوازشریف نے ڈیل کورد کردیا ہے۔ میری اطلاع کے مطابق نوازشریف سے پلی بار گین کی کوشش کی جارہی ہے۔چونکہ پلی بار گین نیب کا قانون ہے۔ نوازشریف کو کہا گیا ہے کہ کچھ بلین روپے جمع کروائیں ، جس کے بعد رہائی میں پیش رفت ہوسکتی ہے۔لیکن نوازشریف نے حکومت کی ڈیل کو مسترد کردیا ہے۔ نبیل گبول نے کہا کہ علیم خان کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔ بڑی گرفتاریاں کرنے کیلئے علیم خان کی گرفتار ی کی گئی ہے، تاکہ گرفتاریاں بیلنس کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی، وزیردفاع پرویزخٹک،وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کوگرفتار کیا جائے گا۔نیب نے اگر شرجیل میمن کو گرفتار کیا، پنجاب میں نوازشریف ، شہبازشریف ، خواجہ برادران کو گرفتار کیا گیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -