صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر کی ملتان آمد پر تنخواہوں سے محروم ملازمین کا احتجاج

صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر کی ملتان آمد پر تنخواہوں سے محروم ملازمین کا احتجاج

  

ملتان (سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر سوشل ویلفیئروبیت المال پنجاب اجمل چیمہ نے کہاہے کہ ہم عوامی فلاح وبہبود کے لئے کوشاں ہیں ، اداروں کے حالات کو بہتر بنارہے ہیں ، (بقیہ نمبر35صفحہ7پر )

اصلاح کے لئے وقت ضرور لگے گا ،معاملات بہتری کی طرف لے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ ملتان کے دوران ڈسٹرکٹ وڈویژنل آفس سمیت سوشل ویلفیئر کے مختلف ذیلی اداروں ، دفاتر کے دور ہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،صوبائی وزیر نے صنعت زار، ایم ڈی اے چوک پر واقع سوشل ویلفیئر کے آفس اور متی تل پر واقع وومن کرائسز سنٹر کا دورہ کیا ، محکمے کے افسران سے بھی ملاقات کی اور اجلاس میں بھی شرکت کی ، صوبائی وزیر کی آمد پر 9 ماہ سے تنخواہوں سے محروم وومن کرائسز سنٹر کے ملازمین نے خوب احتجاج کیا اور نعرے بازی کی اور اپنی تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا جس پر صوبائی وزیر نے روایتی بیان بازی سے ملازمین کو تسلی دی کہ جلد انکے مسائل حل ہوجائیں گے ہم ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرینگے ، اس حوالے سے میڈیا نے بھی سوالات کئے جس پر صوبائی وزیر نے کہاکہ میں توچاہوں گا کہ انکی تنخواہیں کل ہی انہیں مل جائیں ،صوبائی وزیر سے جب کہا گیا کہ یہ وعدے کئی بارہوچکے ہیں مگر انکے مسائل جوں کے توں قائم ہیں اس بات پر ان کا کہنا تھا کہ یہ میرے لئے بھی پریشانی کی بات ہے کہ جس شعبے کا میں وزیر ہوں اور اس کے ملازمین مسائل سے دوچارہوں میں یہ چاہوں گا کہ یہ مسائل جلد ازجلد ختم ہوں انکے کاموں اور مسائل کا لیگل طریقہ دیکھوں گا انکے معاملات کی جانچ پڑتال کروں گا ،میری کوشش ہوگی کہ جلد از جلد اس محکمہ کے مسائل حل ہوں اور ملازمین کو ریلیف مل سکے ۔

صوبائی وزیر آمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -