سوئی گیس کرپشن کیس ‘ جی ایم کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع ‘ 20 فروری کو پیش کرنیکا حکم

سوئی گیس کرپشن کیس ‘ جی ایم کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع ‘ 20 فروری کو پیش ...

  

ملتان (خبر نگار خصو صی ) جج احتساب عدالت ملتان نے کروڑوں کا غبن کرنے کے مقدمہ میں ملوث جی ایم سوئی گیس کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے آئندہ 20 فروری کو پیش (بقیہ نمبر27صفحہ7پر )

کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں گزشتہ روز پولیس تھانہ ایف آئی اے کی جانب سے جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر ملزم جی ایم سوئی گیس میر بہادر خان بگٹی کو پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ چوہدری ذوالفقارعلی انجم نے درخواست دی تھی کہ جی ایم سوئی گیس نے اپنی ملتان تعیناتی کے بعد سے ہی اس کو منظور شدہ گیس لوڈ سے زیادہ ہونے کا کہہ کر مختلف حیلوں بہانوں سے پریشان کرنا شروع کردیا اور ملازمین کو بھیج کراس کی فیکٹریوں کی لائنیں علیحدہ علیحدہ ہونے کے باوجود اکٹھے کرکے زیادہ گیس بل بھجوانے کی کوشش کی بعد میں سوئی گیس کے گیسٹ ہاؤس میں اپنے اہلکار کے ذریعے بلوا کر رقم کا مطالبہ کیا جبکہ ملتان اور بہاولپور میں بعد میں کئی ملاقاتیں کیں اور اب تک مختلف حیلوں بہانوں سے ساڑھے 5 کروڑ روپے بٹور چکاہے جبکہ اب گیس کنکشن کے معاملات چلتے رہنے کیلئے رقم میں اضافہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا جارہاہے اور دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔ میرا کاروبار بھی نہیں چلنے دیا جارہاہے لہٰذا کارروائی کرکے رقم برآمد کرائی جائے جس پر ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔

گیس کرپشن کیس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -