ہمارے طلبہ قابلیت اور تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں ‘ ڈاکٹر عامر اعجاز

ہمارے طلبہ قابلیت اور تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں ‘ ڈاکٹر عامر اعجاز

  

بہاول پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) انجینئر پروفیسر ڈاکٹر عامر اعجازوائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کہا ہے کہ ہمارے طلباء قابلیت اور تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں۔ ضرورت اس(بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

امر کی ہے کہ ان کے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کی جائے اور کارکردگی دکھانے کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر عامر اعجاز نے ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے طلبہ وطالبات کے بنائے ہوئے فن پاروں کی نمائش کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر میمونہ غنی ڈین فیکلٹی آف آرٹس اور ماریہ انصاری کالج پرنسپل ودیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ وہ طلباء کے جدت آمیز فن پاروں سے بہت متاثر ہوئے ہیں اور جلد ہی ملک کے دیگر نامور اِداروں سے اساتذہ کو مدعو کر کے ان کے کام کو دکھایا جا ئے گا تاکہ ان کی مہارت میں مزید اضافہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ کالج آف آرٹ میں ایک آرٹ گیلری کی تعمیر بھی جاری ہے تاکہ فن پاروں کو مناسب انداز میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے۔ نمائش میں ٹیکسٹائل ، کیلی گرافی، منی ایچر، پینٹنگ ، گرافک ڈیزائن، فوٹو گرافی اور سٹرکچر ڈیزائن نمائش کے لیے پیش کیے گئے جنہیں بے حد سراہا جا رہا ہے۔ یونیورسٹی کالج آف آرٹ سال 2005میں قائم کیا گیا اور یہاں کے اساتذہ اور طلبہ وطالبات اپنے فن پاروں میں مقامی ثقافت کو اُجاگر کر کے ملک بھر میں اپنے اِدارے کا نام روشن کر چکے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -