ممبر پنجاب اسمبلی شاہدہ احمد نند پور میں ماں بیٹی کے مبینہ قتل کے واقعہ پر ورثاء سے ملنے انکے گھر پہنچ گئیں ‘ مکمل تعاون کی یقین دہانی

ممبر پنجاب اسمبلی شاہدہ احمد نند پور میں ماں بیٹی کے مبینہ قتل کے واقعہ پر ...

  

خانیوال (بیورونیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسز شاہدہ احمد گزشتہ روز کبیروالہ کے نواحی علاقہ نند پور میں پیش آنے والے ماں بیٹی کے مبینہ قتل کے واقعہ پر متاثرہ (بقیہ نمبر32صفحہ7پر )

خاندان اورورثاء سے ملنے کیلے ان کے گھر پہنچ گئیں متاثرہ خاندان کے سربراہ طالب حسین اور مر نے والی ما ں بیٹی کے ورثاء سے ملی اور انہیں تسلی دیتے ہوئے کہاکہ محرم کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی قیادت متاثرہ مظلوم خاندان کیساتھ ہے ناانصافی نہیں ہوگی پولیس تفتیش کررہی ہے حقائق سامنے لائے جا ئیں گے اورذمہ داران کو کڑی سزا ملے گی ۔انہوں نے متاثرہ خاندان کو حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -