پنجاب کے سینئر صوبائی وزیرعلیم خان کی فرمائشی گرفتاری مذاق ہے ‘ جمشید دستی

پنجاب کے سینئر صوبائی وزیرعلیم خان کی فرمائشی گرفتاری مذاق ہے ‘ جمشید دستی

  

مظفرگڑھ ( بیورو رپورٹ تحصیل رپورٹر) پاکستان عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید احمد دستی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب کے سینئر صوبائی وزیر علیم خان کی فرمائشی گرفتاری ایک مذاق رہے اپوزیشن اور حکومت کے درمیان بیلینس کرنے کے لئے علیم خان کی گرفتاری اچھا اقدام نہیں ہے انہوں (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

نے کہا کہ نیب نے جو پہلے اربوں کھربوں لوٹنے والوں کو گرفتار کیا ہوا ہے ان سے کیا ریکوری کی یہ کیا ظلم ہے کہ اربوں روپے لوٹنے والے قومی مجرم شہباز شریف کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئرمین بنا کر دنیا میں جگ ہنسائی کروائی گئی آصف زرداری اربوں روپے لوٹنے کے بعد بھی کھلے عام نیب کو دھکمیاں دینے کے لئے آزاد پھر رہے ہیں انہوں نے کہا پاکستان عوامی راج پارٹی علیم خان کی گرفتاری کی مذمت کرتی ہے انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ میں غریبوں اور محنت کشوں پر ایک بار پھر ظلم کی انتہا کر دی گئی ہے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر سارا دن ریڑھی بانوں کو ذلیل کر رہے ہیں تجاوزات کے نام پر غریبوں کے چولہے ٹھنڈے ہو رہے ہیں سڑک کنارے کھڑے غریب مزدور کونسی چوری ڈکیتی کر رہے ہیں ضلعی انتظامیہ لوگوں کو روزگار دینے کی بجائے ان غریبوں کے منہ سے نوالہ چھین رہے ہیں جھنگ موڑ اور تلیری چوک اور دیگر مقامات پر صرف غریب ریڑھی بانوں اور خوانچہ فروشوں کو ظلم کا نشانہ بنا کر ان سے روزگار چھینا گیا ہے غریب مزدور کی آنکھوں میں خون ہے یہ بے وسائل غریب اپنے بچوں کی روٹی کیسے کمائیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غریبوں پر طاقت آزمانے والے اللہ کے عذاب سے ڈریں ڈپٹی کمشنر کو اپنے ماتحت اداروں میں عام لوگوں سے کرپشن اور لوٹ مار نظر نہیں آرہی تحصیلیدار پٹواری سے لیکر ہر سرکاری اہلکار پوری ذمہ داری سے عوام کو لوٹ رہا ہے مگر ڈپٹی کمشنر کی آنکھیں بند ہیں، ضلع میں ماحولیات کا بیڑہ غرق ہو چکا صنعتیں مزدور کا خون چوس رہی ہیں مگر ڈپٹی کمشنر کو کوئی پرواہ نہیں انہیں تو دو وقت کی روٹی کمانے والے مزدور قبضہ مافیا نظر آرہے ہیں جبکہ حکومتی اراکین اسمبلیوں کے قبضہ جات اور موجودہ کمشنر ڈیرہ طاہر خورشید کی لوٹ مار سے بنائی گئی بیٹ قائم شاہ کی اراضی انہیں نظر نہیں آرہی انہوں نے مطالبہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ فوری طور پر تجاوزات کے خلاف فرمائشی پروگرام بند کرکے غریبوں کو روزی کرنے دیں۔

جمشید دستی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -