حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ‘ باسط سلطان

حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ‘ باسط سلطان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میرہزارخان ( نامہ نگار)انصاف صحت کارڈ پروگرام پاکستان کا سب سے بڑا پروگرام ہے جس کا زیادہ تر فائدہ پاکستان کے غریب طبقے کو ہوگا ۔اس منصوبے سے پاکستان کے ڈیڑھ کروڑ خاندان مستفید ہوں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم سید (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

باسط سلطان بخاری ایم این اے نے اپنی رہائش گاہ کانڈھ شریف میں مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا اس کارڈ کی انشورنس سات لاکھ سے نو لاکھ تک کا فری علاج نہ صرف سرکاری بلکہ ڈیڑھ سو سے زیادہ پرائیویٹ ہسپتالوں سے بھی کروا سکیں گے اسکا باقاعدہ سروے شروع ہو چکا ہے جلد ہی سروے ٹیم گھر آئیں گئی دل کے امراض،ٹی بی،شوگر ،گردے،دماغ کا آپریشن،اور روڈ ایکسیڈینٹ کے علاوہ،کینسر ،ہیپاٹائیٹس سی ہو تو جو آپ کے علاج معالجے کا خرچہ ہو گا وہ اس کارڈ کے ذریعے ادا کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے کیلیے پالیسیاں مرتب دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ قاتل روڈ مظفر گڑھ تا ترنڈہ محمد پناہ کو دورویہ کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی عثمان بزدار کو تحریری خط جاری کردیا ہے اور بہت جلد ملاقات کر کے اس منصوبے کے لیے فنڈز کا اجرا کراوں گا انشاء4 اللہ عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے کریں گئے شہر سلطان میں سٹی فیڈر کے منصوبے پر بھی کام شروع ہوگیا ہے اسی طرح 42 بستیوں میں بجلی فراہمی کے لئے 3 کروڑ روپے کے فنڈز سے کام شروع ہوگیا ہے علاوہ ازیں مخدوم سید باسط سلطان بخاری ایم این اے نے اپنے حلقہ میں مصروف ترین گزارا اور اپنے حلقہ کی عوام کے مسائل کے سنے اور ان مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر راو عاطف علی خان رحمت اللہ کورائی سردار مجاہد خان لغاری سردار اعظم خان غزلانی نصراللہ خان کورائی ملک عابد آرائیں ملک ارشد مشتاق کھلنگ سلیم خان جتوئی سید ظفر عباس بخاری عامر خان بلوچ صفدر آتش آرائیں رانا دلشاد احمد ملک بشیر احمد سیال اور سہیل اختر غوری بھی موجود تھے۔