پی ٹی آئی اپوزیشن پر الزام تراشی کر کے حکومت چلا رہی ہے ‘ارشد جاوید

پی ٹی آئی اپوزیشن پر الزام تراشی کر کے حکومت چلا رہی ہے ‘ارشد جاوید

  

خان پور ( نمائندہ کستان )ممبر پنجاب اسمبلی حاجی محمد ارشد جاوید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے صوبہ بہاولپور اور صوبہ جنوبی پنجاب کا بل اسمبلی میں پیش کر کے ثابت کر دیا ہے کہ ہم صوبوں کی تشکیل کے لئے مخلص ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کو ہاوس کی کارروائی میں سنجیدگی اختیار کرنا ہوگی(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

۔ اب حکومت کو اقتدار سنبھالے 6ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے اب کسی نا تجربہ کاری کا رونا بھی نہیں رویا جا سکتا ۔ وہ مسلم لیگ ن کے صوبائی کونسل کے رکن قمر الدین قریشی ایپکا کا رہنما جام منیر اختر شاہین اور ایپکا پاکستان کے مرکزی نائب صدر میاں عبدالحنان سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صرف اپوزیشن پر الزام تراشی کر کے حکومت چلارہی ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو یہ رویہ ترک کرنا ہوگا ۔ ورنہ حکومت اور ایوان دونوں کو چلانا مشکل ہو جائے گا ۔

ارشد جاوید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -