تحریک انصاف نے رویہ نہ بدلا تو ایوان کی کارروائی متاثر ہوگی ‘ شیخ فیاض

تحریک انصاف نے رویہ نہ بدلا تو ایوان کی کارروائی متاثر ہوگی ‘ شیخ فیاض

  

خان پور ( نمائندہ کستان )چیئر مین سٹینڈنگ کمیٹی برائے انڈسٹری قومی اسمبلی شیخ فیاض الدین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے معقول رویہ اختیار نہ کیا تو ایوان کا بزنس متاثر ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہورہا ہے کہ حکومتی اراکین اپوزیشن کے خلاف تقاریر کرتے ہیں حالانکہ اپوزیشن کا (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

کام حکومتی کارکردگی پر تنقید کرنا ہوتا ہے ۔ وہ یہاں مبارک دینے کے لئے آنے والے صوبائی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن شیخ محمد طارق و دیگر سے اپنی رہائش گاہ پر گفتگو کررہے تھے ۔ شیخ فیاض الدین نے کہا کہ موجودہ حکومت کے مشیر ہی حکومت کے لئے ایک خطرہ ہیں ۔ پارلیمانی نظام نہایت سنجیدگی اور متانتکا تقاضا کرتا ہے ۔ اورا یوان چلانے کے ساتھ ساتھ حکومتی کارکردگی اپوزیشن کا ہونا بہت ضروری ہے ۔ امید ہے کہ جلد معاملات درست ہوجائیں گے ۔

شیخ فیاض

مزید :

ملتان صفحہ آخر -