اکاؤنٹس آفس ‘ تعلیم ‘ ایم ڈی اے سمیت مختلف محکموں کے ملازمین ٹیکس نادہندہ نکلے

اکاؤنٹس آفس ‘ تعلیم ‘ ایم ڈی اے سمیت مختلف محکموں کے ملازمین ٹیکس نادہندہ ...

  

ملتان ( نیوز رپورٹر) ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس‘ محکمہ تعلیم‘ ایم ڈی اے سمیت دیگر محکموں کے ملازمین بھی ٹیکس نادہندگان نکلے ذرائع کے مطابق صوبائی اداروں کے معاملات پر نظر رکھنے و تنخواہوں کی ادائیگی سمیت دیگر امور میں اربوں روپے میں کھیلنے والے ادارے اکاؤنٹس آفس سمیت دیگر اداروں کے ملازمین ٹیکس ادا نہیں کرتے‘33 ہزار روپے سے زائد ماہانہ یا سالانہ چار لاکھ روپے سے زائد کمانے والے(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

فرد کو انکم جمع کروانا ضروری ہوتا ہے لیکن صوبائی محکموں کے بیشتر ملازمین انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے سے گریزاں ہیں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ان اداروں کے بیشتر ملازمین کی تنخواہیں انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی شرح سے زیادہ ہیں جبکہ ریجنل ٹیکس آفس بھی سرکاری ملازمین کو انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کے لئے بارہا لکھ چکا ہے مگر اس کے باوجود وہ ٹیکس دفتر آنے سے ہی گریزاں ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -