جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کا فیصلہ باہمی مشاورت سے کیا جائیگا ‘ وزیراعلیٰ

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کا فیصلہ باہمی مشاورت سے کیا جائیگا ‘ وزیراعلیٰ

  

ملتان(نیوز رپورٹر) چیف وہپ قومی اسمبلی ملک محمدعامر ڈوگر نے اپوزیشن لیڈر میونسپل کارپوریشن ملتان ملک محمدعدنان ڈوگر کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے خصوصی ملاقات کی۔اس موقع پر ملک محمدعامر ڈوگر نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ملتان(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

کے اہم مسائل کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نشترٹو منصوبہ کی جلدازجلد تکمیل کیلئے اقدامات کو تیزترکیا جائے اور مطالبہ کیا کہ جاری منصوبوں کو جلد ازجلدمکمل کیا جائے۔ ملک محمدعامر ڈوگر نے وزیراعلیٰ پنجاب کو نشترٹو منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے سنگ بنیاد رکھنے کی دعوت بھی دی۔اور مزید کہا کہ کارڈیالوجی سنٹر کا پارٹ ٹو جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے کو بھی جلدازجلد مکمل کیا جائے۔ ملک محمدعامر ڈوگر اور ملک محمدعدنان ڈوگر نے کہا کہ سیوریج کا نظام اور پینے کا صاف پانی ملتان کے سب سے بڑے مسئلے ہیں۔ لہذا ان منصوبوں کے لئے خطیر گرانٹ جاری کی جائے تاکہ ملتان شہر کی عوام ان مسائل سے چھٹکارا پا سکیں۔اس موقع پر جنوبی پنجاب کے سول سیکریٹریٹ کے قیام اور مقام کے تعین کے حوالے سے بھی مسائل زیربحث لائے گئے۔ ملک محمدعامر ڈوگر نے گفتگو میں مزید کہا کہ ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) میں ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) کی تعیناتی کی اشد ضرورت ہے جو اسے کئی سالوں سے مجوزہ عہدہ خالی چلا آرہا ہے۔ اس سے نہ ناصرف ایم ڈی اے کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے بلکہ ملتان کی عوام کو شدید مسائل اور دشواریوں کا سامناہے۔ملاقات کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ وہ جلد ہی نشترٹو منصوبے کے سنگ بنیاد کیلئے ملتان آئیں گے اور جولائی میں جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے قیام کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا تاکہ کسی فریق کو کوئی اعتراض نہ ہو۔اس موقع پر چیف وہپ قومی اسمبلی ملک محمدعامر ڈوگر نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تہنیتی کلمات کہے۔ملتان حکومت پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن لاہور کی طرف سے انڈکشن ٹریننگ اسسٹنٹ پروفیسر کے چوتھے گروپ کی یونیورسٹی آف لاہور ایجوکیشن میں جاری پنجاب اسٹنٹ پروفیسر ز کی ٹریننگ میں پروفیسر ز کی کالجز ، طالب علموں کی بہتر رہنمائی ، شاندار مستقبل اور اعلیٰ تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے ڈائریکٹر (PHEC)پروفیسر ڈاکٹر طاہر بشیر ، پروفیسر ڈاکٹر دوباش ، پروفیسر ڈاکٹر شارقہ ، پروفیسرڈاکٹر ساجد علی ، پروفیسر ڈاکٹر پیرا سکندر ، پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان اور پروفیسر داکٹر لیاقت علی اپنے قیمتی لیکچرر لیے ۔ اس موقع پر گورنمنٹ ولایت حسین اسلامیہ کالج ملتان کے پروفیسر محمد الطاف خان ڈٖاہر ، پروفیسر طارق ریاض ، پروفیسر نیاز احمد ، پروفیسر خواجہ محسن، پروفیسر ابرابر الحسن اور دیگر کالجز کے اساتذہ بھی موجودتھے ۔

وزیر اعلیٰ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -