ماحولیاتی آلودگی ‘ بیماریوں کے خاتمے کیلئے شجرکاری اشد ضروری ‘ آصف مجید

ماحولیاتی آلودگی ‘ بیماریوں کے خاتمے کیلئے شجرکاری اشد ضروری ‘ آصف مجید

  

خانیوال (نمائندہ پاکستان ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج آصف مجید اعوان نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی اور بیماریوں کے خاتمے کے لیے شجر کاری اشد ضروری ہے ملک کو سر سبز وشاداب بنانے اور صحت مند ماحول کو نکھارنے کے لیے زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں تا کہ آئندہ نسل کو بہتر اور مسکراتی زندگی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کی معشیت کو مضبوط بنایا جا سکے یہ بات انہوں نے سول کورٹس میں (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

موسم بہار کی شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ایس ڈی او فارسٹ ، جوڈیشری افسران اور ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج آصف مجید اعوان نے سول کورٹس میں فائیکس ، کا پودا لگا کر باقاعدہ شجر کاری کا آغاز کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز محمد اعظم رانا ، سید ضیغم عباس رضوی ، غلا م مجتبیٰ ، سینئر سول ججز ، جمیل احمد کھوکھر ، احسن یعقوب ثاقب ، ندیم یوسف ، سول ججز مہناز حیات ، محمد حارث منیر ، ظفر اقبال ، فرح نور ، صبا رزاق ، رضوان احمد ، اور اسسٹنٹ سہیل امان سمیت جوڈیشری ملازمین نے بھی مختلف اقسام کے پودے لگائے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اس لیے سول سوسائٹی کا ہر فرد اپنے حصے کا ایک درخت ضرور لگائے ایس ڈی او جنگلات ملک راشد محمود نے بتایا کہ ضلع خانیوال میں موسم بہار کی شجر کاری مہم کے دوران 5 لاکھ 4 ہزار پودے لگائے جائیں گے 2 لاکھ 76 ہزار گورنمنٹ اداروں ، 48 ہزار جوڈیشری اور 78 ہزار ڈیفنس جبکہ ایک لاکھ 20 ہزار پرائیویٹ سیکٹر شجر کاری کرے گا ۔

آصف مجید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -