ملتان شہر ‘ نواحی علاقوں میں نان سٹاپ وارداتیں‘ پولیس غائب
ملتان ( وقا ئع نگار ) ملتان شہراور گردونواح میں چوری و ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری قیمتی سامان ، نقدی ، موبائل فون و دیگر سامان سے محروم ہوگئے ، تفصیل کے مطابق تھا نہ سیتل ماڑی کے علاقے موضع جہانگیر آباد کے رہائشی شاہ زیب اپنی امی اور رشتہ داروں کے ہمراہ شادی سے واپس اپنے گھر جارہے تھے کہ اس دوران چوک دولت گیٹ پر 3نامعلوم مسلح افراد موٹرسائیکل پر آگئے اور اسلحہ کے زور پرشاہ(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )
زیب ودیگر سے نقدی وموبائل وطلائی زیورات ایک لاکھ 80ہزارمالیتی زبردستی چھین کر فرارہوگئے،تھا نہ قطب پور کے علاقے پرانی چین ماڑی میں محمد اصغر فوتگی کی وجہ سے شہر سے باہر گئے ہوئے تھیکہ نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر اے سی،یوپی ایس اور 4موبائل چور ی کرکے لے گئے،ضلع کچہری میں علی رضا نے چیمبر میں اپنا موبائل فون چارجنگ پر لگایا جو نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے ، تھا نہ شاہ رکن عالم کے علاقے سمیجہ آباد نمبر1میں اسحاق کے گھر میں نامعلوم چوری کرلئے،شور شرابہ پرلوگ جمع ہوگئے جنہوں نے بتایا کہ ہمارے 7موبائل ایک لاکھ 20ہزار مالیت بھی نامعلوم چوروں نے چوری کرلئے،تھانہ کپ کے علاقیمیں اقبال فیبرکس شاپ میں کپڑے کی خیریداری کے لئے آنیوالے چارافراد 7تھان 50مالیتی لیکر فرارہوگئے،تھا نہ دہلی گیٹ میں خالد کے گھر میں صبح سویرے نماز کے لئے اٹھا تو سامان بکھرا ہواتھا پڑتال پر معلوم ہواکہ 60ہزار نقدی ، آدھا تو لہ طلائی زیورات اور ایک موبائل فون نامعلوم افراد چوری کرکیفرارہوگئے ہیں ،پرویز الہٰی پارک کے پاس کال سننے کے لئے رکنے والے شہری محمد ناصر سے 2نامعلوم موٹرسائیکل چھپٹا مارکر موبائل فون چھین کر فرارہوگئے،تھا نہ بی ذیڈ کے علاقے سے عمران شاہ ،تھا نہ مخدوم رشید سے معظم ، تھا نہ سٹی شجا ع اباد سے محمد رمضان اور محمد شفیق کی موٹرسائیکلیں نامعلوم چوروں نے چوری کرلی، تھا نہ سٹی جلالپور کے علاقے بہادرپور میں رات کو اچانک 7مسلح افراد آگئے اور کوثر عباس و دیگر سے اسلحہ کے زور پرموبائل فون ، نقدی اور موٹرسائیکل کل مالیتی5لاکھ 20ہزار روپے زبردستی چھین کر فرارہوگئے، میراں ملہہ کے علاقے میں بلال کی آرے سے نامعلوم ملزمان موٹربجلی اور 2باٹ کل مالیتی 50ہزار روپیچوری کرلئے گئے،شجاعت پور میں زاہد نے چینی انجینئرمسٹرلیو کے کمرہ کی دراز سے 16ہزار نقدی چوری کرلی ، متعلقہ پولیس نے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔