پی ایچ اے کے برطرف ملازمین کا عدالت سے رجوع کا فیصلہ

پی ایچ اے کے برطرف ملازمین کا عدالت سے رجوع کا فیصلہ

  

ملتان ( سپیشل رپورٹر ) پارکس اینڈ ہارٹیکلچرا تھارٹی ملتان کو مالی طور پر بدحال کرنے کیلئے شعبہ مارکیٹنگ اینڈ پبلسٹی کے افسران کی جبری برطرفیوں کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

پی ایچ اے کے شعبہ مارکیٹنگ اینڈ پبلسٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر حافظ اسامہ پر بے ضابطگیوں کے الزامات لگا کر گزشتہ دنوں قائمقام ڈائریکٹر پی ایچ اے و ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے نوکری سے برطرف کردیا ہے جبکہ دوسری جانب قائمقام ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ ابرار مولا نے بھی قائمقام ڈائریکٹر کے نامناسب اور نازیبا رویے کی پاداش میں نوکری سے استعفی دید یا ہے جس کے نتیجہ میں پی ایچ اے کا مذکورہ شعبہ غیر فعال ہوکر رہ گیا ہے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ افسران نے اس صورتحال سے دلبرداشتہ ہوکر عدالت سے رجوع کرنے کا عندیہ دیدیا ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -