امریکی صدر ٹرمپ ‘ انکی اہلیہ کیطرف سے رحیمیار خان کے سیاح فریاد علی اختر کو تہنیتی خط میں خراج تحسین

امریکی صدر ٹرمپ ‘ انکی اہلیہ کیطرف سے رحیمیار خان کے سیاح فریاد علی اختر کو ...

  

رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان) امریکی صدر ٹرمپ اور خاتون اول میلانیہ ٹرمپ کا رحیم یارخان کے مشہور سیاح اور ٹریول رائٹر چودھری فریاد علی اختر کو تہنیتی خط میں خراج تحسین۔ امریکی (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیہ نے پاکستان (رحیم یارخان) کے مشہور سیاح چودھری فریاد علی اختر کو ایک امریکی شہر ہینفرڈ کے بارے میں بہترین مضمون لکھنے اور امریکی کلچر اور معاشرتی زندگی بارے میں دلچسپ اور بہترین تجربات اور خیالات کا اظہار کرنے پر انہیں ایک خط ارسال کیا ہے جس میں اپنی خوشی اور شکریہ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ وہ امریکی عوام کی خدمت کا موقع ملنے پر خوش اور شکرگزار ہیں اور امریکی عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے اور ان کی زندگیاں بہتر بنائیں گے۔ امریکی عوام کی حوصلہ افزائی سے ہم مل جل کر اپنے جذبے کو مضبوط کریں گے اور ساری دنیا کے لئے روشن مثال رہیں گے۔ یاد رہے کہ چودھری فریاد علی اختر کو ہینفرڈ شہر بارے بہترین سفر نامہ لکھنے پر سٹی گورنمنٹ ہینفرڈ (کیلیفورنیا) امریکہ نے ایک بہترین تقریب میں ایوارڈ سے نوازا ہے۔ چودھری فریاد علی اختر مناظر فطرت کے شیدائی ہیں۔ انہوں نے 1973ء سے 2018ء تک شمالی علاقہ جات کی خوبصورت وادیوں کے 45سفر کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ہر سال بلاناغہ ایک سفر اور ہر سفر ایک ماہ کا۔ ان کے سفر کے احوال اخبارات اور رسائل میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔ وہ امریکہ کی سیاحت کے لئے 3 بار جا چکے ہیں۔ انہوں نے امریکہ میں کئی ادبی میٹنگز میں شرکت بھی کی ہے اور وہاں پاکستان کی خوبصورتی کو بہترین انداز میں اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے وہاں کشمیر میں ہونے والے بھارتی ظلم و استبداد بارے بھی آگاہی دی۔ عوامی اور سماجی حلقوں نے پاکستان کا امیج بلند کرنے پر چودھری فریاد علی اختر کی کاوشوں کو سراہا ہے اور وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ سیاحت کے شعبہ میں چودھری فریاد علی اختر کے تجربات سے استفادہ کیا جائے اور ان کے جذبہ حب الوطنی پر ایوارڈ سے نوازا جائے۔ چودھری فریاد علی اختر نے اپنی اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنے وطن پاکستان کی سیاحت کے میدان میں حکومت کے ساتھ مل کر بلا معاوضہ کام کرنے کو تیار ہیں۔ ان کے بہت سے مضامین پاکستان کی خوبصورت وادیوں کے بارے میں امریکی اخبارات کی زینت بن چکے ہیں۔ اس سے پہلے انہیں لاس اینجلس (کیلیفورنیا) کے میئر اور امریکہ کے سابق صدر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ مشال اوباما بھی خراج تحسین کے لیٹر ارسال کرچکے ہیں۔

خراج تحسین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -