وائس چانسلر جامعہ زکریا سے ساتاما یونیورسٹی جاپان کے وفد کی ملاقات

وائس چانسلر جامعہ زکریا سے ساتاما یونیورسٹی جاپان کے وفد کی ملاقات

  

ملتان(سپیشل رپورٹر )بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمو د انصاری سے ساتاما یونیورسٹی جاپان کے شعبہ ایجوکیشن کے پروفیسر کاوا موتو اور طلباء طالبات نے ملاقات کی. اس موقعہ پر اسلامک ریسرچ سنٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب بھی موجود تھے. وائس چانسلر نے جاپانی وفد کو جامعہ زکریاکے دورہ پر خوش آمدید کہااور بتایا کہ بہاء الدین زکریایونیورسٹی (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

مذہبی رواداری اور اعلی اخلاقی قدروں کی امین ہے. اور خطہ میں علم و آگہی کا نمایاں مقام ہے.وائس چانسلر نے کہاکہ جاپان کی اوساکا یونیورسٹی اور بہاء الدین زکریایونیورسٹی کے درمیان اردو زبان و ادب کے حوالے سے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط ہوچکے ہیں جس کے تحت یونیورسٹی تین طالب علم ڈاکٹرل اور پوسٹ ڈاکٹرل پر وہاں ریسرچ پر جاچکے ہیں. پروفیسر کاوا موتو نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ملتان کے لوگوں کی مہمان نوازی کی فطری خوسے بہت خوش ہوا ہوں. یہاں کے لوگ تصوف کی روایت کے امین ہے.پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب نے کہاکہ اسلام محبت اور عزت کرنے والوں کا دین ہے . اور ساری انسانیت اس کی مخاطب ہے. انہوں نے کہاکہ ہم جاپانیوں کی طرف سے پاکستان میں خدمت خلق کے منصوبوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں. بعد ازاں پروفیسر کاوا موتو نے شعبہ علوم اسلامیہ کے طلباء طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کے اخلاق اور مہمان نوازی سے متاثر ہوا ہوں. دراصل یہاں ہم اسلام کی عملی سچائیوں کی تلاش میں آئے ہیں اور میرے طلباء طالبات اسلامی تعلیمات سے استفادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور ان تعلیمات کی جھلک پاکستانیوں میں نظر آتی ہے.جاپان سے آئے ہوئے طلباء طالبات کے وفد نے شعبہ کے اساتذہ سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے موضوعات پر گفتگو کی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -