ڈیرہ ‘ اراکین اسمبلی کو امن وامان کی صورتحال سے آگاہی دینے کیلئے اجلاس

ڈیرہ ‘ اراکین اسمبلی کو امن وامان کی صورتحال سے آگاہی دینے کیلئے اجلاس

  

ڈیرہ غازیخان. (نمائندہ خصوصی) ۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر کے اراکین اسمبلی کو ان کے ضلع میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہی دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے جس کے تحت ڈپٹی کمشنر میاں محمد اقبال مظہر مہار کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا گیا اور اراکین اسمبلی کو بریفنگ دی گئی ڈپٹی کمشنرنے اراکین اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منتخب(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

عوامی نمائندوں کے تعاون سے ضلع کی فورسز کو جدید ہتھیار اور آلات سے لیس کیا جائیگا۔جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے ہرممکن وسائل استعمال میں لائے جائیں گے۔مشیر صحت وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی اور ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے کے لئے ملکر کام کیا جائیگا۔فورسز کی ضروریات کے لئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان کو سفارشات بھیجی جائیں گی۔ اراکین اسمبلی نے کہا کہ نوجوان ایس ایچ اوز کی تعیناتی سے کارکردگی بہتر ہوئی ہے تاہم تھانہ کلچر کی بہتری کے لئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔اجلاس میں راشد بخاری سمیت دیگر اندوہناک قتل پر پیشرفت سے بھی آگاہی دی گئی۔ڈی پی او عاطف نذیر نے بتایا کہ ضلع کے میدانی علاقوں میں اٹھارہ پولیس سٹیشنز قائم ہیں ضلع کی منظور شدہ 2346 آسامیوں میں سے 2230 پر افرادی قوت موجود ہے 116 آسامیاں خالی ہیں 21 سال سے منظور کردہ آسامیوں کو آبادی میں کئی گنا اضافہ کے باوجود اضافہ نہیں ہوا۔کمانڈنٹ اعجاز خالق رزاقی نے بتایا کہ ٹرائبل ایریا میں بی ایم پی اور بلوچ لیوی فورس فرائض انجام دیتی ہیں 502 منظور کردہ آسامیوں میں سے 124 پر افسران و جوان موجود ہیں 378 آسامیاں خالی ہیں اور کئی سالوں سے فورسز میں بھرتی نہیں ہوئی۔جدید ہتھیار،آلات اور گاڑیاں نہیں ہیں تھانوں کی عمارتیں گر چکی ہیں اجلاس میں متعلقہ افسران شریک تھے.

مزید :

ملتان صفحہ آخر -